وزیر داخلہ رحمن ملک سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 فروری۔ 2010ء)وزیر داخلہ رحمن ملک سے امریکی کانگریس کے سات رکنی وفد نے سینیٹرمیکیکل کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ رحمن ملک نے امریکی کانگریس وفد کو ملک میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس کے وفد پر زور دیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس بھیجا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو غیر قانونی طور پرلے جایا گیا تھا ۔ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان خصوصاً وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی کوششوں کو سراہا ۔