بارش کے بعد آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہتر ہوگئی

بدھ 10 فروری 2010 11:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10فروری2010ء) حالیہ بارشوں سے آبی ذخائر میں چوبیس گھنٹوں کے دروان پانی کی آمد میں ایک لاکھ چھیانوے ہزار کیوسک سے زائدکا اضافہ ہوا ہے اور پانی کی آمد دولاکھ بیالس ہزار کیوسک ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ارسا کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 70ہزار کیوسک ، منگلا میں 36ہزار ،دریائے کابل میں 27ہزار اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک کے قریب ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آمد میں اضافے سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح بھی بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :