اقوام متحدہ فوجی مبصرین کا دورہ سیالکوٹ،ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقاتیں، تاثرات قلم بند ، نقصانات کا جائزہ لیا اور شواہد بھی جمع کئے

اتوار 30 اگست 2015 10:14

نیویارک ، سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)اقوام متحدہ کے مبصرین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باوٴنڈری پر بھارت کی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اقوام متحدہ کے تین فوجی مبصر ورکنگ باوٴنڈری پر بھارت کی گولہ باری سے متاثرہ علاقے میں پہنچے۔ مبصرین نے گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور شواہد جمع کئے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے مبصرین نے گولہ باری کے سبب متاثر ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اوران کے تاثرات قلم بند کئے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری پر گذشتہ کئی ماہ سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے اس جارحانہ رویے سے اب تک متعدد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے سبب سیکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گذشتہ روز بھارت نے تمام تر حدوں کو پار کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں شدید فائرنگ کی جس کے سبب 08 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :