وفاق خیبرپختونخوا کے آبی وسائل سے سستی بجلی پید اکرکے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچائے،پرویز خٹک، وفاقی حکومت چاہے تو پانی سے بجلی پیدا کرکے کرپشن کے راستے بھی بند کر سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے خیبرپختونخوا حکومت کی اس فریاد پر وفاقی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دریائے پنچکوڑہ پر 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈل پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

اتوار 5 جولائی 2015 10:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اگر ملک اور عوام کی ہمدردہے تو کوئلے اور تیل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے آبی وسائل سے سستی بجلی پید اکرکے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچائے اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو پانی سے بجلی پیدا کرکے کرپشن کے راستے بھی بند کر سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے خیبرپختونخوا حکومت کی اس فریاد پر وفاقی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے پرویز خٹک نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی اتحادی حکومت صوبے کے شمالی علاقوں میں 356 چھوٹے منصوبوں کے ذریعے 35 میگاواٹ بجلی پید ا کرکے ایک سال کے اندر ساڑھے چارروپے فی یونٹ کے سستے ترین نرخ پر مقامی آبادیوں کو فراہم کرے گی اور اس بجلی کو کمائی یا کرپشن کا نہیں بلکہ عوام کی سہولت کا ذریعہ بنائے گی وہ ہفتہ کے روز ضلع لوئر دیر میں دریائے پنچکوڑہ پر 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈل پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اور وزیر توانائی و تعلیم محمد عاطف خان نے بھی خطاب کیا کو ٹو ہائیڈرو پاور منصوبہ 14 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت سے چار سال میں مکمل ہو گا اور اس منصوبے کے لئے تمام مالی وسائل خیبرپختونخوا حکومت فراہم کر رہی ہے منصوبہ صوبائی حکومت کے توانائی کے ہنگامی ایکشن پلان کے تحت شروع کیا گیا ہے ہنگامی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں آبی وسائل سے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کی کمی پوری کئے بغیر لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا اسی لئے خیبرپختونخو احکومت بجلی کی پیداوارکے منصوبے پر توجہ دے رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کوئلے، تیل اور ہوا سے پید ا ہونے والی مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے اسی لئے خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے آبی وسائل کو استعمال کرکے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور پچھلی حکومتوں میں یہی فرق ہے کہ ہم غریب عوام کی عزت نفس کی بحالی اور اُنہیں حق اور انصاف کی فراہمی کوملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت سمجھتے ہیں جس کیلئے ہم نظام کو بدل رہے ہیں کیونکہ چوروں اور ڈاکوؤں کے نظام میں کسی کو حق اور انصاف اور خوشحالی نصیب نہیں ہو سکتی پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت خیبرپختونخوا میں اس لئے کامیاب ہے کہ اس صوبے کے حکمران کرپٹ نہیں ہیں اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن سے پاک صاف شفاف حکومت قائم کی ہے جس میں کوئی امر مخفی نہیں رکھا جاتا اور کرپٹ عناصرپر ہاتھ ڈالنے کیلئے ایسا احتساب کمیشن قائم کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ کوبھی نہیں بخشے گا اُنہوں نے محکمہ صحت میں آئے روز کی ہڑتالوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں تبدیلی کا راستہ روکنے والوں کو گھر جانا ہو گا اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سرکاری اداروں میں ہر سطح پر اختیارات نیچے منتقل کر رہی ہے اور اختیارات کی سب سے بڑی اور تاریخی منتقلی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کے ذریعے ممکن ہو ئی ہے اُنہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت صوبائی حکومت نچلی سطح پر اختیارات اور ترقیاتی وسائل کا ایسا انقلابی پیکج دیاہے جو ہمارے مخالفین کی سوچ سے بھی باہر ہے پرویز خٹک نے بتایا کہ بلدیات کیلئے مختص کئے گئے 42 ارب روپے میں سے ہر یونین کونسل کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے سالانہ ملیں گے جبکہ ماضی میں یہ فنڈ محض دس پندرہ لاکھ روپے کا تھا�

(جاری ہے)