امریکی سفیر سمیت دیگر سفارتکاروں کا پشاور کا دورہ ، آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ د ی گئی ،رچرڈ اولسن کا مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ، امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے،امریکی سفیر

اتوار 5 جولائی 2015 09:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن سمیت دیگر سفارتکاروں نے پشاور کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر نے پشاور میں حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے پشاور کا مختصر دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں امریکی قونصل خانے میں امریکی سفیر کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ قبل ازیں امریکی سفیر نے حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقات کی انہیں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی امریکی سفیر نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔