داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 675 ارب سے مکمل ہوگا،تعمیر آئندہ ماہ شروع ہونے کا امکان، 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،منصوبہ2019 ء میں مکمل ہوگا، ذرائع

پیر 26 مئی 2014 06:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)حکومت داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 675 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کرے گی اور اس سے 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔یہ منصوبہ2019 ء میں مکمل ہوگا۔ ذرائع نے خبر رساں اداریکو بتایا کہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈرز کی دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن اور پراجیکٹ کے لئے کالونی کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے کو پانچ سال مکمل کیا جائے گا تاہم پہلی یونٹ چار سے پانچ سال بعد پیداوار شروع کر یگا۔تعمیر جون2014 شروع ہو جائے گی ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ مئی2019 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :