ایگزیکٹ سکینڈل،کامران خان اظہر عباس سمیت سینئر صحافیوں کا ایگزیکٹ میڈیا گروپ اور ” بول ٹی وی “ سے علیحدگی کا اعلان ، ملک ریاض نے بھی ایگزیکٹ کے چینل سے لاتعلقی کااظہار کردیا

اتوار 24 مئی 2015 05:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ سکینڈل کے بعد ایگزیکٹ میڈیا گروپ کے صدر کامران خان نیوز چینل ”بول“ کے صدر اور سی ای او اظہر عباس ، سینئر صحافی عاصمہ شیرازی ، افتخار احمد ، نصرت جاوید اور مشتاق منہاس نے ایگزیکٹ میڈیا گروپ اور ” بول ٹی وی “ سے علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے بھی ایگزیکٹ کے چینل سے لاتعلقی کااظہار کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی سے متعلق جعلی ڈگری سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایگزیکٹ میڈیا گروپ سے وابستہ تمام سینئر صحافیوں نے بول ٹی وی چینل سے فوری طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔ ایگزیکٹ میڈیا گروپ کے صدر کامران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایگزیکٹ سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں الزام ثابت نہیں ہوا لیکن وہ اپنے ضمیر کے مطابق مزید ادارہ سے وابستہ نہیں رہ سکتے تحقیقات ہورہی ہیں اس لئے اخلاقی طورپر عہدے پر نہیں رہ سکتا علیحدگی اختیار کررہا ہوں اظہر عباس نے بھی علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ بول ٹی وی کو ایگزیکٹ سے علیحدہ کریں تو سوچا جاسکتا ہے موجودہ صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتے بول ٹی وی کو چھوڑ رہا ہوں عاصمہ شیرازی نے کہا کہ وہ بھی بول ٹی وی چھوڑ رہی ہیں معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں سچ سامنے آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سنئیر صحافیوں افتخار احمد ، نصرت جاوید اور مشتاق منہاس نے بھی ادارے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :