عمران اورریحام نے پاک زمبابوے میچ گھرپراکٹھے دیکھا

ہفتہ 23 مئی 2015 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوراہلیہ ریحام خان نے پاکستان اورزمبابوے کامیچ گھرپراکٹھے دیکھا،میچ کے دوران چائے اورڈنرسے بھی لطف اندوزہوتے رہے اورکھلاڑیوں پرکمنٹ بھی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزپاکستان اورزمبابوے کے درمیان میچ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ گھرپردیکھااورلطف اندوزہوئے ،میچ کے دوران چائے ،پاپ کون اوررات کاکھانابھی کھایاگیااورکھلاڑیوں کی اچھی اوربُری کارکردگی پرداداورتجاویزکاسلسلہ بھی جاری رہا