پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے تیل کی قلت کا ذمہ دار پاکستان سٹیٹ آئل کو قرار دے دیا

پیر 27 اپریل 2015 07:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے تیل کی نقل و حمل کے کھو جانے کے ڈر سے تیل کی قلت کا ذمہ دار پاکستان سٹیٹ آئل کو قرار دے دیا اور حکومت سے اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی سے سمری واپس لینے کے لئے دباؤ بڑھا دیا ۔ وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی ( ای سی سی ) طرف سے بجھوائی گئی سمری میں رواں سال جنوری میں پٹرول کی قلت کا ذمہ دار پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو قرار دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم نے اکنامک کوارڈنیشن کمیٹی کو معاملے پر براہ راست اور پی این سی اے کو ہدایات جاری کرنے کی سفارش کی ۔ ای سی سی کو بجھوائی گئی رپورٹ میں پاکستان سٹیٹ آئل کو براہ راست دوسری مالیتی آئل کمیٹیوں سے تیل برآمد کرنے کی اجازت دینے کی سفارش بھی کی گئی تھی تاہم اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے بجھوائی گئی سمری کا ازسر نو جائزہ لینے کے لے دوبارہ وزارت کو بجھوا دی ۔ وزارت پٹرولیم کے سینئر حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بار بار حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ مذکورہ سمری ای سی سی کو دوبارہ نہ بجھوائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :