عمران خان کے ہرجانے کے نوٹس میں دو دن باقی رہ گئے،معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے‘ خورشید شاہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 07:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہرجانے کے نوٹس کی مدت پوری ہونے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات کے نتیجے میں عمران خان کو ہرجانے کے نوٹس کی مدت پوری ہونے میں دو دن باقی رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ بھی ادا نہ کیا تو پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :