عمران خان کا پارٹی ارکان کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے کا نوٹس

بدھ 22 اکتوبر 2014 07:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی ارکان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی ارکان کو گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پارٹی رہنما سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو ارکان کے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کو یقینی بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :