حکومت نے اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،1ارب 35کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 29 جولائی 2014 06:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت نے اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکومت ایک ارب 35کروڑ سبسڈی دے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کابوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا گیا قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے اس فیصلے کے بعد حکومت کو ایک ارب 35 کروڑ کی سبسڈی برداشت کرنا پڑے گی ۔

اگست میں ہائی اوکٹین کی قیمت 134.63 ، پٹرول 107.97، ہائی سپیڈ ڈیزل 109.34 پر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 81پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 33.32 روپے ہوگی اوگرا کی پریس ریلیز کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کی مدینہ منورہ میں ملاقات کے دوران کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :