عمران خان سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی، سابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

منگل 29 جولائی 2014 06:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء ) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سپریم کورٹ میں عمران خان سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کے لیے درخواست دا ئر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی میں شیخ احسن الدین اور نصیر کیانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں عدالت عظمی سے عمرا ن خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ان کے بیان حلفی کی مصدقہ نقول طلب کیں گئیں ہیں ،درخواست میں عدالت عظمی سے الیکشن کمیشن کے داخل کیے گئے بیان کی نقل فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست گزاروں نے چیئر مین پی ٹی آئی کی انتخابی عذا داریوں کی تفصیلات بتانے کی بھی استدعا کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جانب سے یہ درخواست عمران خان کو دیئے گئے ہتک عزت کے نوٹس کے تناظر میں دائر کی گئی ہیں ۔