حساس اداروں نے ملک میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا

ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس دشمن ملک بھارت سے آپریٹ ہورہا ہے‘وزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 21 فروری 2017 20:17

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) حساس اداروں نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا۔تفصیلات کے مطابق تیرہ فروری کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر دھماکہ ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں وافسران سمیت 14 افراد شہید ہوئے تھے جس میں 78 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد جماعت الاحرار جماعت نے قبول کی تھی۔

پاکستان کے حساس اداروں نے آج دہشتگرد تنظیم جماعت الحرار کی ویب سائٹ کا پتاچلا لیا، ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس دشمن ملک بھارت سے آپریٹ ہورہا ہے۔ وزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیاجماعت الاحرار پاک افغان سرحدی علاقوں میں سرگرم ایک شدت پسندت نظیم ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کے کارکن خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور افغانستان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ پائے جانے والے علاقوں میں موجود ہیںواضح رہے کہ گزشتہ سال 27 مارچ 2016 کو بھی اسی تنظیم جماعت الاحرار نے عیسائیوں کے تہوار ایسٹر کے موقعے پر گلشن اقبال پارک کے دروازے پر ایک خودکش حملہ کروایا جس میں 74 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی، 100 سے زیادہ زخمی بھی تھے۔

اس کے علاوہ وارسک کالونی، مردان کچہری، کوئٹہ سول ہسپتال، لاہور میں بڈھ بیر کیمپ، کراچی میں فوجی گاڑی اورلاہور میں واہگہ باڈرپر ہونے والی دہشتگردیوں اورپشاور میں تین فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کی زمہ داری بھی اسی دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :