پاک فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

خطرناک پیغامات پر مشتمل پیغامات سے آئی ایس پی آر کا کوئی تعلق نہیں ہے، آئی ایس پی آر کے پیغامات صرف آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ وہ جعلی پیغامات آگے نہ پھیلائیں،پیغامات کی آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے تصدیق کی جائے،آئی ایس پی آر

منگل 21 فروری 2017 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) پاک فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات افواہیں ہیں ، خطرناک پیغامات پر مشتمل پیغامات سے آئی ایس پی آر کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایس پی آر کے پیغامات صرف آفیشل ویب سائیٹ کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں ۔

یہ پیغامات وٹس ایپ کے ذریعے شیئر نہیں کیے جاتے ۔ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات افواہیں ہیں ۔ خطرناک پیغامات پر مشتمل پیغامات سے آئی ایس پی آر کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ جعلی پیغامات آگے نہ پھیلائیں۔پیغامات کی آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے تصدیق کی جائے۔