دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اکیلے نہیں لڑسکتی ،عوام اورفوج کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگا،شیخ رشید احمد

نوازشریف کی جتنی بے عزتی ہونی تھی ہوگئی ،پانامہ کیس کاجوبھی فیصلہ آجائے فرق نہیں پڑیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اکیلے نہیں لڑسکتی ،عوام اورفوج کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگا،نوازشریف کی جتنی بے عزتی ہونی تھی ہوگئی ،پانامہ کیس کاجوبھی فیصلہ آجائے فرق نہیں پڑیگا۔پیرکے وزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئیا نہوں نے کہاکہ قوم کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگااورعوام کودہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کاساتھ لیناہوگا۔

پاک فوج اکیلے جنگ نہیں لڑسکتی ۔انہوں نے کہاکہ حافظ سعیدپاکستان میں دہشتگردی کے کسی واقعے میں ملوث نہیں ،ان کی نظربندی بھارت اورامریکہ کے کہنے پرکی گئی ۔ان کی نظربندی ختم ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ خودکش بمباروں کوروکنازیادہ مشکل ہے ،میں نے بہت پہلے کہہ دیاتھاکہ دہشتگردمتحدہوچکے ہیں ،جوکسی بڑے خطرے کاپیش خیمہ بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کومحروم رکھاجارہاہے ۔

جنوبی پنجاب کوغربت اوربے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیاگیا،ہم نے جنوبی پنجاب کودیاہی کیاہے ؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کاجوبھی فیصلہ آئے فرق نہیں پڑیگا،وزیراعظم نوازشریف کی جتنی بے عزتی ہونی تھی ہوگئی میں نے کبھی زندگی میں ہارنہیں مانی مجھے صرف موت ہی شکست دے سکتی ہے