عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیخلاف شریف خاندان اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواستیں خارج

منگل 21 فروری 2017 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیخلاف شریف خاندان اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواستیں خارج کر دی، پیر کوکیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، درخواست میں شریف خاندان نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باعث ملوں کا کام رک گیا ہے اور شوگر کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے ، عدالت معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے شوگر ملوں کو کام روکنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے عدالت عظمیٰ نے فریقین کو سننے کے بعد دونوں فریقین کی درخواستیں خارج کر دی ، عدالت کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں شوگر ملوں سے متعلق کیس شروع ہوچکا ہے ، ہائی کورٹ کو معاملے کا فیصلہ کرنے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ عدالت عظمیٰ نے جہانگیر ترین کی کی شوگر مل جے ڈبیلو ڈی کی درخواست پر تفصیلی سماعت کرتے ہوئے شریف خاندان کی شوگر ملوں اتفاق ، چوہدری اور حسیب وقاص شوگر مل کو کام کرنے سے روک دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :