چوہدری نثار پورے پاکستان کے وزیر داخلہ بنیں‘ قومی پالیسیاں کہاں ہیں؟ کہیں نظر نہیں آئیں، مولا بخش چانڈیو

منگل 21 فروری 2017 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) پیپلزپارٹی کے راہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پورے پاکستان کے وزیر داخلہ بنیں‘ قومی پالیسیاں کہاں ہیں؟ کہیں نظر نہیں آئیں۔ پیر کے روز پیپلزپارٹی کے راہنماء مولا بخش چانڈیو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے کارکن علاقائی تعصب کے پاس سے بھی نہیں گزریں گے۔

ہم وزیر داخلہ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ پورے ملک کے وزیر داخلہ بنیں۔ قومی پالیسیاں کہاں ہیں نظر نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینرجز کو اور اختیارات دیے جارہے ہیں اور پنجاب میں کراچی طرز پر رینجرز کو اختیارات نہیں دیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہگشت گردی کے واقعات پورے ملک میں ہورہے ہیں لیکن رینجرز کو خصوصی اختیارات صرف کراچی میں دیے جارہے ہیں کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں میں توسیع کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سول عدلیہ کی مضبوطی کی حامی ہے فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ مجبوری میں بوجھل دلی کے ساتھ قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری جلسے کرتے رہے اور ہیرون بنے رہے لیکن انہوں نے عدلیہ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اگر وہ عدلیہ کے نظام کو بہتر کرتے تو آج بحران نہ ہوتا انہوں نے کہ اکہ موجودہ حکومت نے بھی سول عدلیہ کے نظام کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔