سی پیک سے فاٹا کی سٹریٹیجک اہمیت مزید بڑھ گئی ، صوبہ سرمایہ کاری کیلئے زیادہ موزوں بن چکا ہے ،پرویز خٹک
سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے،ہماری خواہش ہے آئندہ عام انتخابات سے پہلے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام یقینی بنایا جائے صوبائی حکومت نے صوبے میں امن کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،وزیر اعلی خیبر پختونخوا
منگل 21 فروری 2017 09:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے فاٹا کی سٹریٹیجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور یہ صوبہ سرمایہ کاری کیلئے زیاد ہ موزوں بن چکا ہے ۔سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام یقینی بنایا جائے۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
صوبے بھر میں 17صنعتی بستیوں پر کام جاری ہے۔ موٹر وے پر 4ہزار کنال اراضی پر مشتمل صنعتی زون کی ترقی کے لئے چینی سرکاری کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔ چینی سرمایہ کار کمپنیوں نے رشکئی صنعتی بستی اور چین سے صنعتوں کی ری لو کیشن کے لئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔(جاری ہے)
اب صوبے میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اصلاحات کے ذریعے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے پولیس کو ایک آزاد، با اختیار اور فعال ادارہ بنا دیا ہے۔
مالم جبہ میںskiingمقابلوں کا کامیاب اور پر امن انعقاد کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ایونٹ کے لئے سیفٹی اور سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے۔صوبے میں صنعت ، تجارت ، سیاحت اور کھیلوں کی کامیاب سرگرمیاں صوبائی حکومت کی کاوششوں کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔حکومت صوبے کی قدرتی برتری میں سرمایہ کاری کیلئے صنعتی پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں کینڈین کمرشل کارپوریشن (سی سی سی ) کے ساتھ خیبرپختونخو امیں دیرپا توانائی اورکامرس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کینڈین ہائی کمشنر Mr.Perry John Calderwood ، چیف سیکرٹری عابد سعید، سیکرٹری انڈسٹریز فرح حامد، سیکرٹری پی اینڈ ڈی شہاب، چیئرمین ازدمک غلام دستگیر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ازدمک محسن سید اور کینڈین کمرشل کارپوریشن کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ کینڈین کمرشل کارپوریشن کینڈین حکومت کی بین الاقوامی سرکاری کنٹریکٹنگ ایجنسی ہے جس کے ذریعے کینیڈ ا کی سب سے بڑی سولر انرجی کمپنی صوبے میں شمسی توانائی کے 1000 میگاواٹ کے حامل منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی ابتدائی طور پر حطا ر سپیشل اکنامک زون میں فوٹو ولٹک پینل کے ذریعے پہلے مرحلے میں 50 میگاواٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کے قیام سے شروعات کررہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 225 میگا واٹ اضافی پیدا کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ صوبے میں کینڈین حکومت پہلی بار کینڈین سرکاری کمپنی کے ذریعے100 ملین کینڈین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کینڈین حکومت کی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈ اکی معروف سرکاری کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ صوبائی حکومت کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ چین کی حکومت پہلے سے صوبے میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کر چکی ہے سرمایہ کاری کے یہ معاہدے دیگر ممالک کیلئے بھی صوبے میں سرمایہ کاری کے راستے ہموار کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت نے تین سال کے مختصر عرصے میں صوبے میں صنعتکاری اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں میدان بچھا دیا ہے۔بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ صوبے میں تیز رفتار سرمایہ کاری کیلئے مطلوبہ توانائی کی ضرورت کے تحت پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ گیس سے بجلی پیدا کرکے پرانی صنعتی بستیوں کو دیں گے ۔ صوبے میں جاری توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ صوبے کے صنعت، توانائی، معدنیات ، پن بجلی اور دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ آئندہ مارچ میں بیجنگ میں روڈ شو کر رہے ہیں جس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو مارکیٹ کر یں گے ۔ ہم دیگر ممالک کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو بھی منصوبے دے سکتے ہیں ۔پرویز خٹک نے کہاکہ سی پیک کی وجہ سے اس خطے کی سٹرٹیجک اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے گلگت چترال دیر تا چکدرہ روڈ سی پیک کا حصہ ہے ۔یہ 50 کلومیٹر مختصر اور محفوظ راستہ ہے۔ یہ خطہ افغانستان اور واخان کے ذریعے پورے خطے بشمول وسطی ایشیائی ملک کو باہم مربوط کرے دے گا۔ یہ خطہ مستقبل میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا ایک بہترین مرکز بننے جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہاں اب سکیورٹی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہماری پولیس اصلاحات اور امن کوششوں سے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں ۔ بارڈر مینجمنٹ کے بعد حالات مزید بہترہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ گوناں گوں چیلنجز کے باوجود انکی حکومت نے صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں قابل عمل اصلاحات کیں۔ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ۔ اُن کے سسٹم میں کرپشن کیلئے زیرو ٹالرنس ہے ۔اداروں کو با اختیار بنایا، شفاف نظام وضع کیا۔ اب ادارے ڈیلیور کر رہے ہیں۔کینڈین ہائی کمشنر نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات خصوصاً سرمایہ کاری کیلئے سہولیات کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور کینڈین حکومتوں کے مابین معاہدہ صوبے میں خوشحالی کیلئے توانائی، تجارت اور کامرس کے منصوبوں میں مشترکہ کاوشوں کیلئے حکومتوں کے خوش اسلوب عزم کا عکاس ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 21 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانے کا فیصلہ
-
غلام مصطفیٰ کھر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
-
شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ ایک کروڑ کیا جائے ، سابق صدر آصف زرداری کی سندھ حکومت کو ہدایت
-
تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، شاہ محمودقریشی
-
5 ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کا حکومتی فیصلہ غیر آئینی ہے ،چیئرمین سینیٹ کی رولنگ
-
رینجرز کو پنجاب میں کراچی طرز کے وسیع اختیارات دیئے جائیں، اعتزاز احسن
-
لاہور، ائیرپورٹ انتظارگاہ میں بیٹھی خواتین کو حراساں کرنے والا شخص گرفتار
-
کراچی،مسلم لیگ ( ن)کے سابق رکن سندھ اسمبلی بھیرو لال بالانی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
مہمند ایجنسی،تحصیل پڑانگ غار میں پولیٹیکل انتظامیہ نے مالا کنڈ سے بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
-
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پربارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کی اطلاع پر ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی ہائی الر ٹ
-
اسلام آباد،سینکڑوں مشتبہ افراد کی مودگی کا انکشاف
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مانگا منڈی سے بیمار اور نیم مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک لاہور پہنچنے سے قبل پکڑ لیا
-
کوہاٹ ،غیرت کے نام پر این جی او کی ملازمہ خاتون کے قتل کیس میں اہم پیش رفت
-
پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی 2016-17کی ر ینکنگ جاری کردی
-
ٹرمپ کے نئے امیگریشن ہدایت نامے کا مسودہ، متعدد ممالک کے شہریوں پر پابندیاں
-
شمالی کوریا کے رہنماء کے سوتیلے بھائی کا قتل کا تنازعہ ،ملائیشیاء نے پیانگ یانگ سے سفیر واپس بلالیا
-
امریکی کمپنی امازون کا رواں سال 5,000نوکریاں پیدا کرنے کا اعلان
-
افغانستان، گھر پر گرینیڈ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے بارہ افغان باشندے ہلاک، تین زخمی
-
اسرائیل اور سعودی عرب ملکر تہران کے خلاف عالمی فضاء پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ایران
-
مصری خطے سینائے سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
کویت،آئی ایس سے تعلقات پر اعلیٰ بیوروکریٹ کودس سالہ قیدکی سزاسنادی گئی
-
عراق کے ثابت شدہ تیل ذخائرمیں دس ارب ڈالراضافہ،153ارب تک پہنچ گئے
-
صومالیہ، حالیہ خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد39ہوگئی
-
مریکہ عراق کے تیل کے ذخائر لوٹنا نہیں چاہتا، وزیر دفاع جیمز میٹس
-
یمنی باغیوں نے ناروے کے تارکین وطن کونسل کیلئے کام کرنیوالے عملے کے درجن افراد کو اغواء کرلیا
-
22 تارکین وطن کینیڈا جانے کیلئے امریکہ سے فرار ہوگئے
-
لیبیا،محرم کے بغیر خواتین کے بیرون ملک سفر پر پابندی
-
تْرک صدر کی بس نے ان کے ذاتی محافظ کو کچل ڈالا
-
سعودی سفارت خانے پرحملے کے ملزمان کو چھڑانے کی سازش بے نقاب
-
بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن، انکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف
-
افغانستان نے 85 دہشت گردوں کی فہرست پاک فوج کو فراہم کردی
-
پاک فوج کا ایف آر ٹانک میں انٹیلی جنس بیس آپریشن ، 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
-
پنجاب حکومت کا دہشت گردی کے خاتمہ اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ
-
پانام لیکس مقدمہ،چیئرمین نیب آج سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے
-
افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے وزارت خارکہ کو نہیں، سرتاج عزیز
-
خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن اور انتخابی عمل میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے میں ن لیگ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے ،نوازشریف
-
تحریک انصاف کا وفاقی وزیر داخلہ کے نام کھلا خط،خط میں ''ڈان لیکس'' پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ
-
کوئٹہ،نیب کا میگا کرپشن کیس سابق مشیر خزانہ بلوچستان و دیگرکیخلاف ریفرنس عدالت میں جمع کرادیا 2ارب 31کروڑ کی گرانٹ میں صرف 57ملین خرچ جبکہ باقی ماندہ 2ارب 24کروڑ روپے کی رقم خرد برد کی گئی
-
پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،نفیس زکریا
-
2017ء معیشت کے حوالہ سے پاکستان کیلئے بہترین سال ثابت ہوگا، انجینئر خرم دستگیر
-
سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، حکومت کو کروڑوں اربو ں کے اثاثے مفت میں دینے والے ریاستوں کے نوابوں کو قلیل مراعات پر افسوس کا اظہار
-
سی پیک سے فاٹا کی سٹریٹیجک اہمیت مزید بڑھ گئی ، صوبہ سرمایہ کاری کیلئے زیادہ موزوں بن چکا ہے ،پرویز خٹک
-
چاروں مسالک علماءِ ختم نبوت نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا
-
وزیراعظم محمد نوازشریف کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
-
چوہدری نثار پورے پاکستان کے وزیر داخلہ بنیں‘ قومی پالیسیاں کہاں ہیں؟ کہیں نظر نہیں آئیں، مولا بخش چانڈیو
-
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیخلاف شریف خاندان اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواستیں خارج
-
خیبرپختونخوا پولیس نے راہداری منصوبے کی سکیورٹی کے لئے حکومت سے فنڈ مانگ لیا
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اکیلے نہیں لڑسکتی ،عوام اورفوج کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگا،شیخ رشید احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.