پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،نفیس زکریا

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک خالصتا کشمیریوں کی ہے کشمیر کا بچہ بچہ آزاد ی کے جذبہ سے سرشار ، مقبوضہ کشمیر کی تاریخ ظلم وستم سے بھری پڑی ہے لیکن ظلم و جبر کے باعث بھی کشمیریوں کی دل سے آزاد کی خواہش کو ختم نہیں کیا جا سکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا سیمینار سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 09:23

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء )دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک خالصتا کشمیریوں کی ہے ، کشمیر کا بچہ بچہ آزاد ی کے جذبہ سے سرشار ہے ، مقبوضہ کشمیر کی تاریخ ظلم وستم سے بھری پڑی ہے لیکن ظلم و جبر کے باعث بھی کشمیریوں کی دل سے آزاد کی خواہش کو ختم نہیں کیا جا سکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتما م ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سیمینار میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک ، سابق وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی سحرش قمر ، سابق وزیر حکومت فرزانہ یعقوب ، سابق مشیر آزاد حکومت مرتضیٰ درانی ،سمیت اہم شخصیات اور آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے طلباء و طلبات نے شرکت کی ہے ، سمینار سے خطاب کرتے ہوئے نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ نوجون نسل کو سوشل میڈیا کے ذریعے مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہو گا ، کیوں کہ بھارت ہمارے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر میڈیم کے ذریعے پراپگنڈے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح آٹھ جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد پاکستان کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے کردار ادا کیا وہ بابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا نوجوان لکھاری اپنے اپنے طور پر کتابیں اور انگلش اور اردو میں اخبار میں کالم اور مضمون بھی لکھیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں کشمیر کے حوالے سے ڈرامے نہیں بنائے جاتے ، ہو سکتا ہے یہاں بیٹھے نوجوانوں میں سے کل کوئی ڈرامہ نگار ہو ، ڈرامہ بنانے والوں کو بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے اور انہیں کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرامے بھی بنانے چاہیے ، نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک کو پاکستان سے جوڑتا ہے اور کہتا ہے کہ اس تحریک کو پاکستان سپورٹ کرتا ہے اور پاکستان کے لوگ یہاں آ کر امن و امان کی صورتحال خراب کرتے ہیں ہندوستان کا یہ پراپگنڈہ اس وقت بے نقاب ہو گیا جب کشمیر میں اجتماعی قبریں برآمد ہوئی اور انسے برآمد ہونے والی تمام لاشیں کشمیریوں کی تھی ، اور وہ مقبوضہ کشمیر کے باشندے تھے ، سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر لازم او ر ملزم ہیں ، کشمیر کاز کے لیے سب اکھٹے ہیں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والا فرد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیں اپنے وجود کو مکمل کرنے کے لیے کشمیر کو ہندوستان کے قبضے سے آزاد کرانا ہوگا ۔