پنجاب حکومت کا دہشت گردی کے خاتمہ اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ

منگل 21 فروری 2017 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء ) دہشت گردی کے خاتمہ اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹاسک رینجرز کو 60 دنوں کی مدت کے لئے دیا جائے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے ایپکس کمیٹی فیصلہ کرے گی جبکہ آپریشن کے علاقوں کا تعین بھی ایپکس کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاک رینجرز کو رینجرز ایکٹ 1959ء کے آرٹیکل 7 اور 10 کے تحت اختیارت دیئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔