مہمند ایجنسی،تحصیل پڑانگ غار میں پولیٹیکل انتظامیہ نے مالا کنڈ سے بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں گدھے پر بارودی مواد پڑانگ غار پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے

منگل 21 فروری 2017 08:43

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)مہمند ایجنسی،لوئر مہمند تحصیل پڑانگ غار میں پولیٹیکل انتظامیہ نے مالا کنڈ سے بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں گدھے پر بارودی مواد اپر پڑانگ غار پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ خاصہ دار فورس نے پیچھا کیا ۔ ملزمان گدھا اور بارود چھوڑ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن کے تحصیل پڑانگ غار میں لوئر مہمند پولیٹیکل انتظامیہ نے مالاکنڈ سے بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر خان نے بتایا کہ اتوار اور پیر کے درمیانی رات نا معلوم ملزمان مالا کنڈ ایجنسی کے علاقہ خانوڑی سے مہمند ایجنسی تحصیل پڑانگ غار سمگل کر رہے تھے۔ کہ اپر پڑانگ غار کرکنہ کے پہاڑوں میں پولیٹیکل انتظامیہ اور خاصہ دار فورس نے پیچھا کیا تو نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جبکہ گدھا اور اس پر لادھے ہوئے 192 عدد بارود ی ڈنڈے ( خٹین ) جو عام طور پر کان کنی میں استعمال ہوتے ہیں اور دو بنڈل سیفٹی فیوز قبضے میں لے لیا گیا ۔ اور لوئر مہمند ہیڈ کوارٹر یکہ غنڈ منتقل کر دی گی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔