داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ابتدائی کاموں کے دو کنٹریکٹ منسوخ کردئیے گئے

دونوں کنٹریکٹ واپڈا اور ملک کو نقصان سے بچانے کے لئے منسوخ کئے گئے ،ترجمان واپڈا

منگل 24 جنوری 2017 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء ) واپڈا ترجمان نے کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ابتدائی کاموں کے دو کنٹریکٹ تعمیراتی کمپنی کی جانب سے معاہدوں میں موجود مروّجہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کر دیئے دونوں کنٹریکٹ واپڈا اور ملک کو نقصان سے بچانے کے لئے منسوخ کئے گئے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کنٹریکٹ ابتدائی کاموں سے متعلق ہیں ، جن میں پراجیکٹ کے لئے کالونی ، چوچنگ ری سیٹلمنٹ سائٹ اور شتیال میوزیم کی تعمیر شامل ہے دونوں کنٹریکٹ کی منسوخی سے منصوبے کی مجموعی تکمیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اْسے مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے گا منسوخ کئے گئے دونوں کنٹریکٹ ری ایوارڈ کرنے کیلئے اخبارات میں اشتہارات دئیے جاچکے ہیں پراسیس مکمل ہونے پر مذکورہ کنٹریکٹ ایوارڈ کردیئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :