بھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں،پاکستانی مشن تحقیقات کررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 24 جنوری 2017 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء)ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہاہے کہ بھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں ،پاکستان مشن واقعے کی تحقیقات کررہاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اڑی کاواقعہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے تھا،اس واقعے سے بھارت کوفائدہ پہنچا،یہ واقع اس وقت ہواجب پاکستان کاوفداقوام متحدہ میں تھا،بھارت میں پاکستان کامشن گرفتاربچوں کے معاملے کودیکھ رہاہے ،مجھے اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔بچوں کی واپسی کے متعلق ابھی بات نہیں کرسکتا،ہماراہائی کمیشن اس معاملے پربھارتی حکومت سے رابطے میں ہے

متعلقہ عنوان :