تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

منگل 24 جنوری 2017 11:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء) تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی، پیر کے روز تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی غلام سرور نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف تحریک التواء جمع کرا دی جسمیں موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری نثار نے اپنے حلقے کے دورے میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے جوکہ ذاتی حیثیت کے دورے کیلئے اختیارات کا تجاوز ہے، وزیر داخلہ پر قواعد کے انحراف پر بحث کی جائے۔