بی بی سی کی جس رپورٹ پر بڑا ہنگامہ کیا گیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے،مصدق ملک
جرمن جریدے کی دستاویزات جاری تصدیق شدہ نہیں ہیں، تحریک انصاف ابھی تک کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،ترجمان وزیراعظم ہاؤس تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں منی ٹریل الیکشن کمیشن کو نہیں دی ،عمران خان کی تلاشی کا وقت آگیاہے وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے،دانیال عزیز
منگل 24 جنوری 2017 11:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بی بی سی رپورٹ پر بڑا ہنگامہ کیا گیا‘ بی بی سی رپورٹ ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے۔ جرمن جریدے نے جو دستاویزات جاری کی ہیں وہ تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ پیر کو عدالت میں جو کاغذات پیش کئے گئے وہ پہلے سے سپریم کورٹ میں موجود ہیں‘ تحریک انصاف ابھی تک کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
عدالت تحریک انصاف سے ثبوت مانگ رہی ہے تاکہ وزیراعظم سے پوچھ گچھ کر سکے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس میں پیر کے روز سپریم کورت میں تحریک انصاف نے جو کاغذات پیش کئے وہ پہلے سے سپریم کورٹ میں موجود تھے۔(جاری ہے)
عدالت نے تحریک انصاف کو کہاکہ مفروضے اور اخباری ترا شے نہیں چلیں گے ثبوت لائیں تاکہ وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی جاسکے‘ عدالت میں جو کاغذات پیش کئے گئے وہ تصدیق شدہ نہیں اور ان پر مریم نواز کے دستخط بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن جریدے کی رپورٹ کو اچھالا جارہا ہے ‘ جرمن جریدے نے جو دستاویزات جاری کی ہیں وہ تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ تحریک انصاف تین ہفتوں سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔ نیلسن اور نیسکول کی ملکیت 2006 ء میں تبدیل کی گئی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں منی ٹریل الیکشن کمیشن کو نہیں دی ہے‘ جو جماعت غیر ملکی فنڈنگ لیتی ہے وہ تحلیل ہوجاتی ہے۔ عمران خان کی تلاشی کا وقت آگیاہے وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ عدالت نے بھی کہا کہ عمران خان غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں ۔عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں اور اداروں پر لعن طعن کرتے ہیں‘ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر نامناسب الزام تراشی کی اور بعد میں معافی مانگنی عمران خان نے توہین عدالت سے بچنے کیلئے معافی مانگی اور بعد میں کہتے ہیں کہ ان کے وکیل نے معافی مانگی ہے ان کا اس معافی سے تعلق نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن سے استثنیٰ نہیں ملا اور وہ اب ہائیکورٹ سے اسٹے لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان نے اسٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ 2012 ء میں پہلی بار دو سیاسی کزنز کی جوڑی پاکستان آئی‘ پیپلزپارٹی کے دور میں عمران خان نے نعرہ دیایا کہ زرداری ہٹاؤ ملک بچاؤ ‘ عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ان کے پرانے حربے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے ایک ادارے کا پراجیکٹ ہے جرمن جریدے کی رپورٹ کوئی نہیں جرمن جریدے نے پرانی خبر کو نئی بنا کر پیش کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 24 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ابتدائی کاموں کے دو کنٹریکٹ منسوخ کردئیے گئے
-
سی سی پی نے ڈیری کمپنیوں پرجرمانہ عائد کر دیا
-
پنجاب اسمبلی اجلاس، رانا ثناء اللہ اور میاں محمود الرشید میں نوک جھونک
-
فاٹا سیکرٹریٹ میں بیٹھے بیورو کریٹس کی موجیں، سولر ٹیوب ویل اور سٹریٹ لائٹس لگانے کے نام پر 9 کروڑ 83 لاکھ کا فراڈ
-
طیبہ تشدد کیس، او ایس ڈی بنائے گئے جج راجا خرم علی خان کی عبوری ضمانت منظور
-
گدھوں کی کھالیں اتارنے والا گروہ سرگرم ،کوٹ نواب دین میں بغیر کھال کے دس گدھوں کی لاشیں براآمد
-
کامونکے،کونسلر نے پہلی بیوی کو گھر سے نکال کر دوسری شادی رچالی
-
پسرور ، باپ کا تین جواں سالہ بیٹیوں پر ڈیرہ میں لے جا کر رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد، ایک جاں بحق دو شدید زخمی
-
مدینہ منورہ مکہ میں ٹریفک حادثہ، ادا کار توقیر نثار کی بہن اور بہنوئی سمیت 6زائرین جا ں بحق
-
چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے،دیگرملک اپنی معیشت کی ترقی کیلئے چین پرانحصارکرتے ہیں
-
اپنی مصنوعات دوسرے ممالک میں نہیں امریکا میں ہی بنائیں گے،ٹرمپ
-
متحدہ عرب امارات میں بارشیں شروع
-
گاندھی خاندان کی ایک اور بیٹی کا سیاست میں آنے کا فیصلہ
-
یوکرائن نے ایران جانے والا میزائل بردار طیارے کو ضبط کرلیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام
-
ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے، علی اکبر صالحی
-
مصرمیں جنگجووٴں کا حملہ ، پانچ فوجی ہلاک
-
پانامہ کیس سماعت،سارے حکومتی وزراء پانامہ لیکس ایشو کا دفاع کر رہے ہیں
-
دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا، آرمی چیف
-
ای سی سی اجلاس، 28اپریل2017ء تک 3لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنے کی منظوری
-
توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس جاری ، 21فروری تک جواب طلب
-
بی بی سی کی جس رپورٹ پر بڑا ہنگامہ کیا گیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے،مصدق ملک
-
تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی
-
سپریم کورٹ ، کورٹ مارشل فیصلوں کے خلاف دائر درخواستیں خارج
-
بھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں،پاکستانی مشن تحقیقات کررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
میاں محمدشریف کے اثاثے تین حصوں میں برابرتقسیم ہوئے ، باقاعدہ معاہدہ موجودہے ، سلیمان شہباز
-
جس کیس میں شریف برادران شریک یاان کاواسطہ ہوانکے خلاف فیصلہ نہ پہلے آیانہ اب آئے گا،طاہرالقادری
-
معیشت مضبوط ہو تو سڑکیں بنتی رہتی ہیں ،شیخ رشید
-
کراچی سمیت پورے سندھ میں ہندوں بڑی تعداد میں آباد ہے،مودی طاقت کے ذریعے اس علاقے کو بھارت کا حصہ بنائیں ، ایل کے ایڈوانی کا مودی سے مطالبہ
-
گیارہ سالہ پاکستانی محمد رضا نے دنیا کو دنگ کردیا
-
نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر باکسر عامر خان اورفریال مخدوم نے اپنا موقف پیش کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.