توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس جاری ، 21فروری تک جواب طلب

منگل 24 جنوری 2017 11:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرد یا،توہین عدالت کی درخواست اکبر ایس بابر نے جمع کرائی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 21فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔ پیر کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی فنڈز میں خردبرد میں تحریک انصاف کے سابق کارکن اکبر ایس بابر کی جانب سے جمع کی جانے والی درخواست کی سماعت ہوئی،اس موقع پر عدالت میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، اکبرایس بابر نے عمران خان کے خلاف معافی نہ مانگنے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کوئی معافی مانگی ہے اور نہ ہی وکیل نے معافی طلب کی ہے،الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی چےئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر عمران خان اور اس کی پارٹی نے غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک سے فنڈز جمع نہیں کئے ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کے سامنے کیوں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے لیڈر کو آئینی اداروں کی تضحیک کی اجازت نہیں ہے