دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا، آرمی چیف

یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایلیٹ اسٹراٹیک کور ملتان کا دورہ یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل 24 جنوری 2017 11:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کے روز ایلیٹ اسٹراٹیک کور ملتان کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کور کمانڈر ملتان آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اور کے پی کے آپریشنز میں پاک فوج کی کارکردگی قابل ستائش ہے، دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا ہے، فوج کی یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے، فوج ہر طرح کے خطرات کو شکست دینے کیلئے تیاری مکمل رکھے، انہوں نے کہا کہ بہادر اور پیٹ وارانہ فوج کا سربراہ ہونے پر انہیں فخر ہے، پاک فوج کے جوان دنیا کے سب سے بہترین فوجی ہیں، انہوں نے کہا کہ جوانوں کی روائتی جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری قابل ستائش ہے فوج کو بھر پور انداز میں تیار رکھیں۔