چندو بابولال چوہان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 12:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء) پاکستان نے بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا، البتہ بھارت پر واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی امن و امان کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دفتر خارجہ سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق افسران کے رویے سے دلبراشتہ ہوکر پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو ہفتے کے روز دوپہر ڈھائی بجے وابگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا، بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہی چندوبابو لال چوہان کو اپنے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیکر بالآخر وطن واپس جانے کیلئے قائل کیا گیا، بیان کے مطابق پاکستان خطے کے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لہذا پاکستان کی علاقائی امن و امن کیلئے کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :