مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

خطے کی امن و سلامتی ،افغانستان میں استحکام کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق تبادلہ خیال پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی اور معاشی تعلقات ہیں، اینالی پیل پاکستان افغانستان میں امن و امان کا خواہاں ہے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اپنا کرار ادا کرتا رہے گا، ناصر جنجوعہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمنی کے پاکستان میں تعینات سفیر اینالی پیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی امن و سلامتی اور خصوصاً افغانستان میں استحکام کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر اینالی پیل نے ملاقات کی جس مین علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناصر خان جنجوعہ نے جرمن سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔ جرمنی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و امان کا خواہاں ہے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اپنا کرار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے جلد ہی دنیا کو جوڑنے کیلئے گیٹوے بن جائے گا۔ اس موقع پر جرمن سفیر اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی اور معاشی تعلقات ہیں۔