حویلیاں طیارہ حادثہ،پی آئی اے کا شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے اخبار اشتہار جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 10:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) پی آئی اے نے حویلیاں طیارہ حادثہ کے شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے اخبار اشتہار جاری کر دیا ہے ۔اشتہار اردو اور انگریزی دونوں اخبارات میں جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ائی اے طیارہ حادثہ کے شہداء کو 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔معاوضہ حاصل کرنے کے لئے لواحقین جانشینی سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔پی آئی اے طیارہ حادثہ کے شہداء کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ تدفین کے اخراجات کی مد میں پہلے ہی ادا کر چکا ہے،

متعلقہ عنوان :