وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات

خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 جنوری 2017 10:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوام اور صوبے کی صورتحال سے غافل نہیں اور صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔