کراچی میں دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، آرمی چیف
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے ،شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا ،سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا، کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں وجوانوں سے خطاب اور تاجروں سے گفتگو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل باجوہ نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ،آئی ایس پی آر
جمعہ 20 جنوری 2017 10:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اورشہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا ،سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے، جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا، کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انھوںنے یادگار شہداء پر حاضری دی ‘ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔(جاری ہے)
آرمی چیف کو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کراچی میں حالات معمول پر لانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے پر رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ‘ اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔
انھوںنے کہاکہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج ایک ریاستی ادارے کے طور پر کراچی آپریشن میں مصروف تمام حکومتی اداروں خاص طور پر سندھ پولیس ر سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کا کراچی کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کرنے کا عزم قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی حمایت پر کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازں کراچی کے تاجروں نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں آرمی چیف نے کہاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی فضاء کو سازگار بنایا جائے گا۔ کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔کراچی پہنچنے پر آرمی چیف کا کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے استقبال کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔انھوں نے کہاکہ شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 20 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
فاروق ستار کا احمد چنائے کو گورنر بنانے کیلئے سرگرم ،رواں ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع
-
کراچی، سوئی سدرن گیس کمپنی ٹرمینل پر سالانہ کروڑوں روپے کی درآمدی ایل پی جی کی چوری کا انکشاف
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس ، وفاقی وزیر سعد رفیق اور رکن کمیٹی اور پی ٹی آئی کے رہنما حامد الحق میں تلخ کلامی
-
بھٹو کو پھانسی پر چڑھانیوالی قوتیں آج نوازشریف کو ہٹانا چاہتی ہیں،تحریک انصاف روزانہ سپریم کورٹ کو دھمکی دیتی ہے، رانا ثناء اللہ
-
لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کادائرہ کار پورے صوبے تک پھیلانے کا فیصلہ، سمری منظوری کے لیے ارسال
-
لاہور، نشیٴ شوہر نے اپنی بیوی کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی
-
ساہیوال ،چینی ورکروں میں تصادم، ایک چینی ورکر شدید زخمی
-
ساہیوال،قرآن پاک کی بے حرمتی پر جعلی پیر گرفتار
-
شمالی کوریا نئے میزائل تجربے کی تیاری کر رہا ہے: جنوبی کوریا
-
اٹلی، ہوٹل پر برفانی تودہ گر گیا، 30افراد کی ہلاکت کا خدشہ
-
واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ بنانے والے فنکار مشکل میں گرفتار
-
10 جنوری حملے کی تفتیش ، اسکاٹ لینڈ یارڈ ماہرین کی ٹیم کابل پہنچ گئی
-
بھارت :سکول بس اور ٹرک میں تصادم، 24 طلبا ہلاک، متعدد زخمی
-
سنیگال کی فوج گیمبیا میں داخلے کے لیے تیار
-
کراچی میں دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، آرمی چیف
-
تیر کمان سے نکل چکا ،کرپٹ حکومت نہیں چلنے دیں گے، نواز شریف کو گھر جانا ہوگا،مجھے پتہ ہے حکومت کو کیسے بھگانا ہے ‘موجودہ حکومت کے دہشتگردوں سے براہ راست رابطے ہیں ،آپ کے وزیروں کے دہشت گردوں دوست ... مزید
-
خطے میں پائیدار امن وسلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،نوازشریف
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش کرادیں
-
سندھ طاس معاہدہ پر عمل درآمد پاک بھارت مفاد میں ،پاکستا ن معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،اسحق ڈار
-
لاپتہ بلاگر سے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ،مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،چوہدری نثار
-
بی بی سی پارک لین میں واقع فلیٹس کے بارے میں شائع اپنی خبر پر قائم ، خبر پر کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں،ادارہ
-
سینٹ: خواتین کے حقوق پر گرما گرم بحث
-
دہشتگردی کیلئے فنڈز بارے 100فیصد معلومات فراہم نہیں کرسکتے ، وزارت داخلہ
-
لاہور، سابق صدر آصف علی زرداری کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات
-
حویلیاں طیارہ حادثہ،پی آئی اے کا شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے اخبار اشتہار جاری
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت تمام سیاستدانوں کے نام پر مبینہ ٹی ڈی آرز جعلی ہیں،سٹیٹ بینک
-
پارلیمنٹ لا جز میں شرا ب کی بو تلیں اور رقاصا ئیں لا ئی جا تی ہیں، جمشید دستی
-
گوادر بندرگاہ کی تعمیر اور سی پیک منصوبہ چین کی بڑی غلطی ہے ‘ بھارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.