برطانیہ گیم چینجز منصوبے کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے،برطانوی ہائی کمشنر

بدھ 18 جنوری 2017 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برطانیہ گیم چینجز منصوبے کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے اور یہ ہمارے لئے باعث خوشی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز برطانوی سفارتخانے میں ایک تقریب کے دوران برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سی پیک کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے اور گیم چینجز منصوبے پر حصہ لینا ہماری عوام کے لئے باعث مسرت ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ نے خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مذاکرات کا حامی ہے اور پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد ملکی سکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے جس سے پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :