نوازشریف19جنوری کواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، طارق فاطمی

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہشمندہے،بیان

بدھ 18 جنوری 2017 11:36

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف19جنوری کواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گیوٹریس سے ملاقات کریں گے اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں انہیں آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے اپیلٹ گن کااستعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،اگراس کااستعمال نہ روکاگیاتو بھیانک نتائج نکلیں گے ۔

برہان وانی کی شہادت کے بعدکشمیریوں کی جدوجہد کانیاباب شروع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف جمعرات19جنوری کواقوام متحد ہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گیوٹریس سے ملاقات کریں گے اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے اقوام متحدہ کوآگاہ کریں گے ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال کامعاملہ بھی اٹھائیں گے ،طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہشمندہے

متعلقہ عنوان :