عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم اجلاس
پانامہ لیکس پر حکومتی حکمت عملی اور سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال نواز شریف ساری لوٹ مار کے ذمہ دار ہیں،کرپشن اور "علی بابا" کی سیاست کے تابوت سپریم کورٹ سے اکٹھے ہی نکلیں گے ،تحریک انصاف
بدھ 18 جنوری 2017 11:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف ساری لوٹ مار کے ذمہ دار ہیں،کرپشن اور "علی بابا" کی سیاست کے تابوت سپریم کورٹ سے اکٹھے ہی نکلیں گے ۔پاکستان تحریک کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم اجلاس منگل کو جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں پانامہ لیکس پر حکومتی حکمت عملی اور سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان تحریک کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا ثبوت دینے کی بجائے استثنیٰ کے پیچھے چھپنا قوم کو تمام سوالوں کے جواب دے گیاہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف روز اول سے کہہ رہی ہے کہ نواز شریف ساری لوٹ مار کے ذمہ دار ہیں۔
وزیر اعظم نے وکیل کے ذریعے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ پارلیمان میں جتنا چاہیں جھوٹ بول سکتے ہیں۔ پارلیمان میں جان ہوتی تو عدالت سے پہلے پارلیمان نواز شریف کا محاسبہ کرتی۔قوم "علی بابا" کی اکھڑتے قدم اور پھولتی سانسیں دیکھ رہی ہے۔چھوٹا بڑا ہر درباری نواز شریف کی خوشنودی کیلئے بدکلامی اور بدزبانی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کو کوشش کر رہا ہے۔جلد ہی کرپشن اور "علی بابا" کی سیاست کے تابوت سپریم کورٹ سے اکٹھے ہی نکلیں گے۔نواز شریف کیخلاف ناقابل تردید ثبوتوں کے انبار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔نواز شریف نے پانامہ لیکس، بی بی سی دستاویزی فلم، بی بی سی رپورٹ، اسحاق ڈار کے بیان حلفی اور لندن عدالت کے فیصلے میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 18 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
اسلام آباد:ساتویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی پر کلاس ٹیچر شامل تفتیش
-
وزیر اعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی،خورشید شاہ
-
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی
-
طیبہ تشدد کیس کی انکوائری رپورٹ تیار،جج کی بیوی اور طیبہ کے والدین چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف کے مرتکب قرار
-
گوجرانوالہ ، وزیر صحت پنجاب کی تقریب میں لیڈی ڈا کٹر کا انو کھا ا حتجا ج
-
ملک کے مجموعی تجارتی خسارہ میں 8.42 فیصد اضافہ
-
کراچی،قبرستان سے مردے غائب ہونے کے لرزہ خیز انکشاف،3 روز کا بچہ قبرسے غائب
-
لال مسجد آپریشن کے موقع پر وفاقی پولیس کے آبپارہ میں سینکڑوں سرکاری مکانات پر ناجائز قبضہ کا معاملہ، وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی بنا دی ، ایک ماہ میں رپورٹ طلب
-
امر یکہ ،حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی کو سکول بس سے اتار دیا گیا
-
مشرق وسطیٰ میں بحران کا ذمہ دار امریکا ہے، جرمن چانسلر
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کا سخت ردعمل
-
یمن میں جاری جنگ میں دس ہزار افراد ہلاک
-
بھارتی ادویات داعش کو فراہم کیے جانے کا انکشاف
-
بھارت،600 سے زائد بچیوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار
-
دبئی: نوکری کی متلاشی غیر ملکی خاتون کو اغواء کرلیا گیا
-
پارلیمانی تقریر کو بطور شواہد جائزہ لے سکتے ہیں، سپریم کورٹ
-
فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کا دوسرا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم
-
دہشتگردڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھارہے ہیں ،جنرل (ر) راحیل شریف
-
جھوٹ کو چھپانے کیلئے وزیر اعظم عدالت سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں، عمران خان
-
سینیٹ اجلاس،لاجز میں شراب بوتلوں کے انکشاف پر ہنگامہ
-
نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل مل کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی
-
موٹر وے ایم ٹو پر ٹول ٹیکس میں اضافہ 25 اگست 2016 ء کو کیا گیا، 2019 ء تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، شاہد اشرف تارڑ کا انکشاف
-
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم اجلاس
-
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے حوالے سے اجلاس
-
نوازشریف19جنوری کواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، طارق فاطمی
-
برطانیہ گیم چینجز منصوبے کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے،برطانوی ہائی کمشنر
-
اعزازچوہدری کوواشنگٹن میں پاکستان کے سفیرتعینات
-
پٹرولیم لیوی معاملے پر تحقیقات میں مزید پیشرفت
-
اسحاق ڈار نے عمران کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی
-
سید علی گیلانی نے مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کامطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.