موٹر وے ایم ٹو پر ٹول ٹیکس میں اضافہ 25 اگست 2016 ء کو کیا گیا، 2019 ء تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، شاہد اشرف تارڑ کا انکشاف

موٹر وے سے ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی مد مین اب تک 20 ارب کمائی کر چکے ہیں گلے دس سالوں میں 206 ارب کا منافع ًآئے گا، گا ، وزیراعظم موٹر ایم نائن سیکشن کے مکمل ہونیوالے80 کلومیٹر چھ رویہ سڑک کا جلد ہی افتتاح کریں گے،چیئرمین این ایچ اے کی این اے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو بریفنگ کمیٹی کی ایم نائن سیکشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تما م پراجیکٹس میں مقامی انجینئرز کو شامل کرنیکی سفارش نیشنل ہائی وے اتھارٹی حدود میں سڑکوں پر موجود کھمبوں سے متعلق رپورٹ اگلے اجلاس میں طلب

بدھ 18 جنوری 2017 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو پر ٹول ٹیکس میں اضافہ 25 اگست 2016 ء کو کیا گیا ہے اور 2019 ء تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ موٹر وے سے ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی مد مین اب تک 20 ارب روپے کمائی کر چکے ہیں جبکہ گلے دس سالوں میں 206 ارب روپے کا منافع ًآئے گا ، وزیراعظم پاکستان موٹر ایم نائن سیکشن کے مکمل ہونیوالے80 کلومیٹر چھ رویہ سڑک کا جلد ہی افتتاح کریں گے۔

کمیٹی نے ایم نائن سیکشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تما م پراجیکٹس میں مقامی انجینئرز کو شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی حدود میں سڑکوں پر موجود کھمبوں سے متعلق رپورٹ اگلے اجلاس میں طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین محمد مزمل قریسی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس مین اراکین کمیٹی کے علاوہ چیئرمین این ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ نیشنل ہای وے کا ایم نائن سیکشن 136 کلومیٹر پر محیط ہے جس میں 80 کلومیٹر مکمل کیا جاچکا ہے اور وزیراعظم پاکستان اس کا افتتاح کریں کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی اراکین کے تحفظات ہیں کہ وزیراعظم کے افتتاح کے بعد بقایا سڑک اور حکومت کراچی سے حیدر آباد پورشن پر تعمیراتی کام رک جائے گا جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے وزیراعظم کے افتتاح کے بعد بقایا کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

کمیٹی نیموٹر وے ایم نائن پر تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی سفارش کی کمیٹی کے رکن سرزمین خان کی جانب سے موٹر وے ایم ٹو پر ٹول ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر چیئرمین اینایچ اے نے کہا کہ میں ایم ٹو کا ٹول ٹیکس بڑھایا گیا تھا اور اس کے بعد ابھی اگست 2016 ء میں ایم ٹو نیشنل ہائی وے کے حوالے کردی جاےء گی انہوں نے کہاکہ موٹر وے کی تعمیر میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی وجہ سے ہمیں بہت فائدہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کو ابتک ٹول ٹیکس اور دیگر لائسنسوں کی مد میں بیس ارب روپے کا منافع ہوا ہے جبکہ موٹر وے اگلے دس سالوں میں 206 ارب روپے کی کمائی ہوگی انہوں نے بتایا کہ موٹر وے کے ایم نائن سیکشن سے این ایچ اے ج کو مجموعی طور پر 145 ارب روپے کا فائدہ ہوگا اس موقع پر این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو لاڑکانہ ‘ موہنجو داڑو روڈ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس روڈ پر 2010 ء میں کام شروع کیا گیا مگر 2012 ء میں تعمیراتی کام بند ہوگیا جس کے بعد اس پر دوبارہ کام شروعکیا گیا ہے اس موقع پر کمیتی کے اراکین نے لاڑکانہ موہنجو داڑو روڈ پر درپیش مشکلات سے چیئرمین این ایچ اے کوآگاہ کیا۔

چیئرمین این ایچ اے نے تماممسائل دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر کمیٹی کے رکن سلیم الرحمن نے سڑکون کی توسیع میں کھمبوں کی وجہ سے درپیش مشکلات کے بارے میں پوچھا جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پورے ملک میں کھمبوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے کمیٹی نے اگلے اجلاس میں واپڈا حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کیلئے طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نیشنل ہائی وے کے منصوبوں میں مقامی انجینئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنیکی بھی سفارش کی۔

متعلقہ عنوان :