پی آئی اے نے ہلڈن برینڈ کو دوبارہ چیف آپریٹنگ آفیسر بنا لیا

منگل 17 جنوری 2017 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ہلڈن برینڈ کو دوبارہ چیف آپریٹنگ آفیسر بنا لیا ہے ۔ جرمن شہری برنڈ ہلڈن برینڈ کو پی آئی اے نے پہلی بار فروری 2016 میں 16 لاکھ روپے تنخواہ کے عیوض تعینات کیا تھا۔جرمن شہری کی تعیناتی بغیر سیکیورٹی کلیئرنس کے عمل میں لائی گئی تھی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی کے بعد ہلڈن کو پی آئی اے نے چیف ایگزیکٹو کا اضافی چارج بھی دیا تھا۔

(جاری ہے)

کل وقتی قائم مقام چیف ایگزیکٹو ہونے کی وجہ سے چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدے پر قاسم حیات کو تعینات کردیا تھا۔ ،ذرائع کے مطابق قاسم حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب ہے ۔قاسم حیات ریٹائرمنٹ سے قبل چھٹی پر چلے گئے ہیں۔قاسم حیات کی رخصت کے باعث چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ ایک بار پھر جرمن شہری ہلڈن کے سپرد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہونے کے بعد پی آئی اے کے تمام شعبہ جات ہلڈن برینڈ کو جوابدہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :