پاکستان اپنی سر زمین کسی ملک کیخلاف استعما ل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا، اسحاق ڈار
افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں ،ہمسایہ ملک میں امن خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکہ کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے سپورٹ بہت ضروری ہے،امریکی کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات میں گفتگو
منگل 17 جنوری 2017 12:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی خواہش رکھتا ہے،ہمسایہ ملک افغانستان میں امن خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکہ کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے سپورٹ بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکہ کے کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی شامل تھے، وفاقی وزیر نے جنرل جوزف کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کی ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک مابین ملٹری اور سیاسی تعاون بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کہ دہشتگردی کی خطرے اور انتہاپسندی کے حوالے سے سپورٹ بہت ضروری ہے اور امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسی حوالے سے 2014میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا، آپریشن اپنے وسائل سے جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپریشن کے نتیجے میں لوگوں کی بڑے تعداد بے گھر ہو گئی، اس حوالے سے حکومت نے کافی اقدامات کئے ہیں، جس سے معاشی بوجھ بڑھا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ امن اور استحکام کی خواہش رکتھا ہے، افغانستان میں امن خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، تمام اسٹیک ہولڈز کے مابین کی تعاون اور جامع سیاسی بات چیت کے عمل سے افغانستان میں امن لایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی ضروری ہے، انہوں نے سینٹکام کے چیف کیساتھ باڈر منیجسمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے پاکستان کی اقدامات کو بھی شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے زمین کو کیسے بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی سکتا، سینٹکام چیف نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ دہشتگردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے،انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معشت مزید مضبوط ہوگی،امریکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین بارڈر کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 17 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
تحریک انصاف کا شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات
-
اسلام آباد،نجی سکول میں خودکشی کرنیوالے طالب علم کی موت کا معمہ حل
-
عمران خان کا الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہے: ترجمان تحریک انصاف
-
پی آئی اے نے ہلڈن برینڈ کو دوبارہ چیف آپریٹنگ آفیسر بنا لیا
-
لاہور، معروف فوڈچین کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا
-
پاکستان سنی تحریک کے بانی سلیم قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
سعودی وزارت لیبرکافیصلہ:قاضی نے پاکستانی ڈرائیورکیخلاف کفیل کی حمایت میں فیصلہ سنادیا
-
مصری عدالت کا بحری احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ برقرار
-
امریکہ: ٹرمپ کی تقریب بائیکاٹ کرنے والوں میں اضافہ
-
آئندہ 10سال میں شمسی توانائی کوئلے سے سستی ہوجائے گی ،شمسی توانائی کی موجودہ قیمت کوئلے کی توانائی سے نصف ہے، بلوم برگ
-
’مشرق وسطیٰ میں پناہ گزیوں کے بحران کا سبب امریکہ‘ہے ، جرمنی کا کرارا جواب
-
بھارت کی این ایس جی میں شمولیت الوداعی تحفہ نہیں ہوسکتا، چین کا امریکا کو پیغام
-
سعودی عرب ، پانچ ہزار کا سونا خریدنے والا منی لانڈرنگ کا ملزم
-
مانچسٹر : مکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
-
نیوزی لینڈ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے کا خواہاں
-
اردن:بلقاء گورنریٹ کے نیچر ریزرو میں3 خون خوار شیروں کا حملہ
-
پانامہ کیس ،کیا اسمبلی میں کی گئی غلط بیانی پرآرٹیکل 62کا اطلاق نہیں ہوتا ،سپریم کورٹ
-
الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکا م کو نقصان پہنچتا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے ہیں،پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے جو افغانستان کے خلاف استعمال ... مزید
-
پاکستان اپنی سر زمین کسی ملک کیخلاف استعما ل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا، اسحاق ڈار
-
حویلیاں طیارہ حادثہ، جاں بحق ہونیوالے عملے کے 5ارکان کو نشہ آور یا زیرہلی ادویات دیئے جانے کا خدشہ
-
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس ، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، تحریری معافی نامہ جمع
-
پانامہ کیس عوامی عدالت میں پٹ چکا ہے ، سپریم کورٹ سے بھی جلد فارغ ہو جائے گا، عمران خان جلسے جلوسوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے انتخابات کی تیاری کریں ،تیاری نہ کی تو 2018میں ایک بار پھر دھاندلی کا رونا ... مزید
-
اپوزیشن جھوٹ کی بجائے سچ کی سیاست کرے،اسحاق ڈار
-
حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے،بلاول بھٹو
-
ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ حب رویور روڈ میں ادا
-
سینیٹرسعید غنی پر بے بنیاد الزامات : پیمرا شکایات کونسل کی طرف سے ’میٹرو1‘ٹی وی چینل پر 10لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش
-
تحریک انصاف ریجنل صدر فیصل آباد نے پارٹی قیادت کے غیر سیاسی رویہ پر استعفیٰ دیدیا
-
اب شیخ کا خودکش دھرنا ہوگا جسے دنیا یاد رکھے گی، شیخ رشید احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.