حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافہ کردیا

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں ایک روپے 77 پیسے سے لیکر 2 روپے تک بڑھا دی گئیں لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا حکومت صارفین کو اضافی لوڈ دینے کی بجائے لوڈ خود برداشت کر رہی ہے، اسحاق ڈار

پیر 16 جنوری 2017 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافہ کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں ایک روپے 77 پیسے سے لے کر 2 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں ۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا جو 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدل کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی سفارش کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے 77 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا وزات پٹرولیم و قدرتی گیس اور اوگرا نے 16جنوری سے 31جنوری تک پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.94روپے، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قمیتوں میں10.11اور 14.31روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم کی ہدایات پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا کیونکہ ملک کی بڑی آبادی کا حصہ ان کو استعمال کرتاہے حکومت لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس نہیں لے رہی انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے اپریل 2016سے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے حالانکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں43فیصد تک بڑھ چکی ہیں حکومت صارفین کو اضافی لوڈ دینے کی بجائے لوڈ خود برداشت کر رہی ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کو 2ارب 75کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ عوام کو حقیقی بوجھ نہیں دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :