اٹلی : ضعیف العمر ماں نے سابق سکھانے کیلئے شراب پی کر گھر آنے والے بچے کو آگ لگا دی ، بری طرح جھلس گیا

51سالہ بیٹا ہسپتال میں داخل ،واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ نے ماں کو نفسیاتی علاج کے لیے قید کر لیا

اتوار 15 جنوری 2017 17:26

روم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء)اٹلی میں ضعیف العمر ماں نے شراب پی کر گھر آنے والے 51سالہ بیٹے کو سبق سکھانے کے لیے آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ساحلی شہر پیسکارا میں 51سالہ شخص شراب پی کر گھر لوٹا تو اس کی ناراض ماں نے زخموں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے والی سپرٹ اپنے بیٹے پر پھینک کر اسے آگ لگا دی۔

آگ لگنے سے بیٹے کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے کر جایا گیا۔51سالہ بیٹا ہسپتال میں داخل ہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اٹلی کی انتظامیہ نے ماں کو گرفتار کر کے نفسیاتی علاج کے لیے قید کر لیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ دونوں ماں بیٹے ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور بیٹا شراب کا عادی تھا۔

متعلقہ عنوان :