باراک اوبامہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے دستخطوں کی حامل تختی مریخ پر پہنچ گئی

تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے پر صدر نے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا شکریہ ادا کیا

اتوار 15 جنوری 2017 17:21

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء) امریکی صدر باراک اوبامہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے دستخطوں کی حامل تختی مریخ پر پہنچ گئی ہے۔ تختی کے مریخ پر پہنچنے اور تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے پر امریکی صدر نے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کے مریخ پر بھیجے جانے والے مشن کے حوالے سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ مارس کیوریوسٹی نے ایلومینیم کی تختی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر امریکی صدر باراک اوبامہ، نائب صدر جوبائیڈن اور دیگر اعلیٰ حکام کے دستخط ثبت ہیں۔

یہ تختی مریخ پر بھیجے جانے والے مصنوعی سیارے پر نصب کی گئی تھی اور مریخ پر سیارے کے 44 دن مکمل ہونے پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔ تصویر سامنے آنے پر امریکی صدر باراک اوبامہ نے اسے بہترین قرار دیا اور ناسا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :