مسئلہ کشمیر علاقائی مسئلہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،سردا ر ایاز صادق

عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے،بھارت سے تمام مسائل پر بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں،سپیکرقومی اسمبلی کا لندن میں دولت مشترکہ کی سپیکرز کانفرنس سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 17:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء)قومی اسمبلی کے سپیکر سردا ر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر علاقائی مسئلہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے،مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے،بھارت سے تمام مسائل پر بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں دولت مشترکہ کی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری اپنے حق خودارادیت اور اپنے مستقبل کے تعین کا حق مانگ رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر علاقائی نہیں عالمی مسئلہ ہے،نہتے کشمیریوں کو انصاف دلانہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہوسکتی ہے،پاکستان بھارت سے تمام مسائل پر مذاکرات چاہتا ہے لیکن بھارت نوشتہ دیوار پڑھنے کو تیار نہیں