اسلام آباد، تھانہ شالیمار پولیس نے شو ہر کو اجرتی قاتلوں سے پٹوانے والی بیوی اور اسکے 7 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد
دو ملزمان نے تھانہ متنی میں ایک شہری کو موت کے گھاٹ بھی اتارنے کا اعتراف کرلیا ملزمہ نے شوہر کو سبق سکھانے کیلئے پانچ لاکھ اجرتی قاتلوں کو دیئے تھانہ شالیمار پولیس نے تمام کردار بے نقاب کردیئے، آئی جی اور ایس ایس پی کی ایس پی صدر ذیشان اور ایس ایچ او کفائت اللہ کو مبارکباد تمام ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا
ہفتہ 14 جنوری 2017 13:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) تھانہ شالیمار پولیس نے شوہر کو اجرتی قاتلوں سے پٹوانے والی بیوی اور اس کے دیگر 7 ساتھیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزم منے عرف اسرائیل اور حمید گل نے تھانہ متنی میں ایک شہری کو موت کے گھاٹ بھی اتارنے کا اعتراف کرلیاہے۔ ملزمہ لبنیٰ قمر راجہ نے اپنے شوہر راجہ قمر اقبال کو سبق سکھانے کیلئے پانچ لاکھ روپے اجرتی قاتلوں کو دیئے جنہوں نے گھر کھس کر فائرنگ کی اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمدفہد کو زخمی کردیا تھا۔
مدعی مقدمہ راجہ قمر اقبال کی درخواست پر تھانہ شالیمار پولیس نے تمام کردار بے نقاب کردیئے۔ آئی جی اور ایس ایس پی نے ایس پی صدر ذیشان اور ایس ایچ او کفائت اللہ کو زبردست کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے تمام ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطا بق مور خہ15-10-2016کو مسمی راجہ قمر اقبال سکنہ مکان نمبر 363-Bگلی نمبر 37سیکٹر F-11/3اسلام آ باد نے قریب رات 3بجے تھا نہ شالیمار میں اطلا ع دی کہ اس کے گھر اچا نگ 3آ دمی گھس آ ئے ہیں جن میں ایک مسلح پسٹل جبکہ دو کے پا س ڈنڈے ہیں جنہو ں نے اسے ما را پیٹا اور موبا ئل فون چھین کر جا رہے تھے کہ اوپر والے پو ر شن میں رہا ئش پذیر فیا ض احمدکے دو بیٹے محمد فہد اور سعد اور گھر کے پو ر چ میں گا ڑ ی پا ر ک کر رہے تھے کہ ملزمان نے ایک فا ئر محمد فہد پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور ملزمان بھا گ گئے ۔
جس پر تھا نہ شالیمار پولیس نے مقدمہ نمبر 282/16بجر م 394ت پ درج کیا ، زخمی محمد فہد کے والدین نے انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ر ق مسعود یٰسین کو تحر یر ی درخو است پیش کی جنہو ں نے مقامی پولیس کو قا نو نی کا رروائی کی ہدا یت کی ۔جس پر تھا نہ شالیمار پولیس نے مورخہ14-12-16کو مسمی فیا ض احمد کی درخو است پر مقدمہ نمبر340/16بجر م 324/34ت پ الگ مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش عمل میں لا ئی۔آئی جی اسلام آ باد کی ہدا یت پر ایس پی صدر کیپٹن (ر)ذیشان حیدر کی زیر نگر انی ڈی ایس پی شالیمار غلا م محمد با قر ، ایس ایچ او تھا نہ شالیمار کفایت اللہ ، منصور احمد سب انسپکٹر کے ہمر اہ تکنیکی بنیا دوں پر تفتیش عمل میں لا تے ہو ئے ذیل حقائق سامنے آ ئے۔راجہ قمر اقبا ل مدعی مقدمہ نمبر282/16کا اپنی بیو ی کے سا تھ اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بیو ی کو شبہ تھا کہ اس کے خا وند کے کسی دیگر عورت کے سا تھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے وہ رات دیر سے گھر آ تا تھا ۔ لبنی قمر راجہ نے مسما ة کو ثر زوجہ عمر حیا ت جو کہ کپڑ ے سلا ئی کرتی ہے اور ان کے کپڑے بھی سلا ئی کر کے ان کے گھر آ کر دیتی تھی سے مسما ة لبنیٰ قمر راجہ نے اپنے خا وند راجہ قمر اقبال کی پٹا ئی کروانے لے لئے کہا۔ مسما ة کو ثر نے بتا یا کہ اس کا خا وند پشاور میں رہتا ہے جس کا کافی پٹھا نو ں سے رابطہ ہے اور اپنے خا وند کا رابطہ نمبر دیا ۔مسما ةلبنیٰ قمر راجہ نے مسمی عمر حیا ت سے ڈائر یکٹ رابطہ کر لیا۔عمر حیات نے اپنے دوست مستر ی اسرار سکنہ درہ سے رابطہ کیا ، مستری اسرار نے اجر تی جر ائم پیشہ عرب گل سے رابطہ کر وایا۔ اس طر ح راجہ قمر کی پٹا ئی کے لیے پا نچ لا کھ میں سودا طے ہو ا جن میں سے پچا س ہزار روپے ایڈوانس کی شکل میں بذریعہ ملزم عمر حیا ت مسما ة لبنیٰ قمر راجہ نے مسمی عرب گل کو دئیے اور وقوعہ والی رات کو تقریبا 11بجے مسما ة لبنیٰ نے عمر حیا ت کو بلو ا کر گیٹ کی چا بی اور بقایا رقم سا ڑھے چار لا کھ روپے بھی عمر حیا ت کے حو الے کیے جو بعد وقوعہ عمر حیا ت نے عرب خا ن وغیر ہ کے حوالے کیے۔ایس پی صدر کیپٹن (ر)ذیشان حیدر کی زیر نگر انی پولیس ٹیم نے ملزمان عرب گل سکنہ پشاور، عمر حیا ت سکنہ سر گو دھا ، منور خا ن سکنہ پشاور ، طا ر ق خا ن سکنہ پشاور، سلیم نو از سکنہ پشاور ، عثما ن زیب سکنہ پشاور ، حمید گل سکنہ پشاور ، منئے عرف اسرائیل سکنہ پشاور اور لبنیٰ قمر راجہ مدعی مقدمہ کی بیو ی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل معہ17روند ، رسی، پلا س ، سیکر روینچ اور کٹر بر آمد کر کے مقدمہ نمبر 11/17بجر م 399/402ت پ اور مقدمہ نمبر 12/17بجر م 13-20-65اور مقدمہ نمبر 13/17 بجر م 13-20-65-A-Oدرج کیے ، ملزمان کا مجازعدالت سے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد فہد کے والدین نے آئی جی اسلام آ باد سے ملاقات کی جنہوں نے آئی جی اسلام آباد کی کیس میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 14 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پار ک لین فلیٹس 90کی دہائی سے ہی شریف خاندان کی ملکیت ہیں،بی بی سی رپورٹ
-
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج
-
قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی نااہلی کیلئے کافی شواہد کا ہونا ضروری ہے
-
طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ
-
افغانستان کا بھارت کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینا خطے کے لئے نقصان دہ ہے،دفتر خارجہ
-
پرویز مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ
-
وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم
-
پانامہ کیس، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی طرف سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئیں
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس،خیبر پختونخوا ا، بلوچستان سمیت ملک بھر میں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر اظہار تشویش
-
گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں پاکستان 4 نمبر پر ، 2016 میں دہشتگردی کے واقعات 29 فیصد کم ہوئے: ریسرچ رپورٹ
-
ملک میں منرل پانی بنانے والی کمپنیاں جعلی ہیں،87جعلی فیکٹریوں کو بند کیا گیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
-
پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگارہے ،اومانی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں،سرتاج عزیز
-
بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،قمر زمان چوہدری
-
فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں، مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے، راناثناء اللہ
-
وزیراعظم کے خطاب اوروکیل کے سپریم کورٹ کے بیان میں تضادہے ،وزیراعظم خودوضاحت کرکے معاملے کوکلیئرکریں ، سراج الحق
-
برطانوی ہائی کمیشن کا پانچ سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش ،بازیابی کا مطالبہ
-
چا ر سال قبل اومان میں کریش لینڈ نگ کرنے والے پی آئی اے طیارے کو نیا مالک مل گیا
-
آصف زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے
-
اقوام متحدہ کا وفد مسلمانوں پر ریاستی جبر کی تحقیقات کیلئے میانمار پہنچ گیا
-
بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں بار بار مداخلت، بیجنگ نے حکمت عملی تیار کرلی
-
بھارت : حکومتی صنعتوں میں سرکاری کیلنڈ ر پر گاندھی کی جگہ مودی کی تصاویر لگانے کا فیصلہ
-
بین الاقوامی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی تنظیم پر عائد پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
-
ہیکنگ کے الزامات: ٹرمپ کا 90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ
-
گیبون کے سابق وزیرتیل کوغیرمعمولی انسدادبدعنوانی کریک ڈاوٴن کے دوران جیل بھیج دیاگیا
-
بھارتی فضائیہ نے بوئنگ طیارو ں کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا
-
امریکی نائب صدر بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرائن کا دورہ کرینگے
-
امریکہ نے شام کے 18 سینئر فوجی افسران اور عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کر دیا
-
شام میں فضائی فورسز میں رابطوں کی تشکیل ،روس اورترکی کے مابین معاہدہ پر دستخط
-
سپین کے شاہ آج سعودی عرب کا دورہ کرینگے،دونوں ملکوں کے درمیان جنگی طیاروں کی فروخت کا پر کشش معاہدہ متوقع
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ویرو کولھن کا بلاول بھٹو کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
-
لاہورکے میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کو جعلی سٹنٹ فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف
-
صدر ممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ، قومی معیشت اورخصوصاًٹیکسٹائل پیکج پرتبادلہ خیال
-
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا ہے،رحیلہ حمید خان درانی
-
سی پیک کی بدولت تھر کول کے ذخائر سے بجلی کی پیداوار ، سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، احسن اقبال
-
وفاقی پولیس نے میڈیا میں پذیرائی نہ ملنے پر وزارت داخلہ کا سہارا لے لیا
-
ابیٹ آباد،تھپڑکیس میں عدالت نے ملزم زین تنولی کی درخواست ضمانت منظور کرلی
-
اسلام آباد، تھانہ شالیمار پولیس نے شو ہر کو اجرتی قاتلوں سے پٹوانے والی بیوی اور اسکے 7 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.