آصف زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے

پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما بھی ہمراہ ہوں گے

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری امریکی حکام کی دعوت پر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری امریکی دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری کے اس دورہ امریکہ کو سیاسی حلقوں میں بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ کیونکہ نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر آصف زرداری کی شرکت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ آصف زرداری نو منتخب امریکی صدر کے تمام ساتھیوں سے ملاقات کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔