لاہور،پاگل قیدی کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعہ 13 جنوری 2017 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء ) پاگل قیدی کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور قیدی کی والدہ نے ڈیتھ وارنٹ کی معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قیدی خضر حیات کی والدہ اقبال بانو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن خصر حیات جیل میں اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے درخواست گزار ماں کے مطابق خصر حیات کی ذہنی حالت کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور معانی کی درخواست زیر التوا ہے لیکن بورڈ کی تشکیل سے پہلے ہی ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصر حیات کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ معطل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی ہدایت جاری کیں جائیں۔