فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ معطل
پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے مجرم قاسم شاہ کی سزا پر عمل درآمد پر حکم امتناع جاری کردیا
جمعہ 13 جنوری 2017 13:37
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء) فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ معطل پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم قاسم شاہ کی سزا پر عمل درآمد پر حکم امتناع جاری کردیا۔جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ نے فوجی عدالت کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔قاسم شاہ کو مانسہرہ میں ایک این جی او پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مجرم قاسم شاہ کے اہل خانہ نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔اس سے قبل 29 اگست 2016 کو بھی پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ایک ملزم فضل ربی کی سزا معطل کردی تھی۔(جاری ہے)
سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کالعدم تنظیم سے روابط پر فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم فضل ربی کے اہل خانہ نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 16 دسمبر 2016 کو 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی جن میں قاسم شاہ کی سزائے موت بھی شامل تھی۔اس وقت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ سزائے موت پانے والوں میں راولپنڈی کی پریڈ لین مسجد، باچا خان یونیورسٹی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد اور مانسہرہ میں این جی او کے دفتر پر حملے کے ملزمان شامل ہیں۔واضح رہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں سے اب تک دہشت گردی میں ملوث کئی مجرمان کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے، جن میں سے کئی کو آرمی چیف کی توثیق کے بعد تختہ دار پر لٹکایا بھی جاچکا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 13 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پاک فوج عظیم ادارہ،اسکی ساکھ فرائض کی ادائیگی اور کردار سے برقرار رکھیں گے،آرمی چیف
-
بتایا جائے وزیر اعظم اور ان کے بیٹے میں سے کس نے سچ بولا؟سپریم کورٹ
-
وزیر اعظم کی نارووال میں قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران نام لئے بغیرتحریک انصاف پر کڑی تنقید ، بلاناغہ جھوٹ بولنے والے سیاستدان قرار دیدیا
-
طیبہ تشدد کیس،مقدمے میں نامزدجج راجاخرم علی خان کوجوڈیشل ورک سے روک دیاگیا
-
پاک بھارت ڈی جی ایم او ز میں ٹیلی فونک رابطہ ، ایل او سی عبور کرنیوالے بھارتی فوجی کے معاملے پر تبادلہ خیال
-
وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
حویلیاں طیارہ حادثہ:پی کے 661کے بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹ جاری
-
ایران پر عالمی پابندیوں کے مکمل خاتمے تک گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرابہترین ملک قرار دیا جا رہا ہے ، اسحاق ڈار
-
ملک میں گندم کا کافی ذخیر ہ موجود ، مارچ کے پہلے ہفتے گندم کی ایکسپور ٹ شروع ہوجائیگی ،سکندر حیات بوسن
-
پاک ،کرغز مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ، تجارت توانائی سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
-
اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے، روس نے رابطہ نہیں کیا ، طارق فاطمی
-
فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ معطل
-
لاہور،پاکستانی ڈاکٹرز کا طب کی دنیا میں نیا کارنامہ
-
سینیٹ فل ہاؤس کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں طلباء یونینز پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار،بحالی بارے قرار داد لانے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن،نٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری
-
کراچی،سعودآباد پولیس کی کارروائی ،ٹارگٹ کلر صاحب عرف صدام حسین گرفتار
-
ینگ ڈاکٹر ایک بار پھر حکومت کے خلاف سٹرکوں پر آنے کو تیار
-
لاہور،پاگل قیدی کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
ناموس رسالت اور شعائر اسلامی کا تحفظ مقدم ہے، مفتی منیب الرحمان
-
وفاقی وزیر شاہد خاقان کا پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اور کھلے عام کاروبار کا نوٹس
-
فیصلے کا وقت آ گیا 29 جنوری کو پنڈال سجے گا اور عدالت لگے گی،سید مصطفی کمال
-
لاہور، 2گروپوں کی آپسی دشمنی ، ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرانے کی دوڑ میں 2سالہ شیر خوار بچہ کو بھی فائرنگ کیس میں ملوث کردیا
-
وزیراعظم پاکستان وزیر مواصلات بھی ہیں ان کی جانب سے جوابات دے رہا ہوں،شیخ آفتاب
-
بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 افسران کو قتل کردیا
-
میرے پاس ثبوت موجود ہیں، شامل تفتیش نہیں کیا گیا: تیج بہادر یادیو
-
سینیٹ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام اوباما کیئر منسوخ کرنیکی منظوری دیدی
-
ٹرمپ میمو: ایم آئی 6 کا سابق افسر روپوش
-
قبرص کے رہنماوٴں کی جنیوا امن مذاکرات میں شرکت
-
ہندوستانیوں نے ٹوائلٹ کا نیا استعمال ڈھونڈ لیا
-
ترک اسمبلی میں ایک ہفتے شدید بحث کے بعد تین ترامیم منظور کرلی گئیں
-
بھارت کی دوسری ’اسکورپین کلاس‘ آبدوز لانچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.