پاک ،کرغز مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ، تجارت توانائی سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے رواں برس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کو بجلی بلوں کی ریکوری سے مشروط کر دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء)پاکستان کرغستان مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں تجارت توانائی سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ، وزایر پانی وبجلی خواجہ آصف نے رواں برس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کو بجلی بلوں کی ریکوری سے مشروط کر دیاکرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن کا اختتامی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور کرغزستان کے وزیر معیشت اروزوبوکوچ نے مشترکہ صدارت کی۔

دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کرغستان بھی سی پیک منصوبے سے منسلک ہو کر فوائد حاصل کرے گاخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ گرمیوں میں کیا جائے گا،بجلی صرف بل جمع کرانے والوں کو ہی ملے گی دونوں ملکوں کا تجارتی روابط بڑھانے اور مشترکہ بزنس کونسل کو دوبارہ متحرک کرنے، صنعتی شعبے میں تعاون کیلے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام ، سٹائل مینوفیکچرنگ کے لیے جوائنٹ وینچر پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کاسا 1000 منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ قرغزستان پاکستان سے سرجیکل، ٹیکسٹائل چمڑے اور کھیلوں کی مصنوعات سمیت اشیا در آمد کرے گا۔