صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے نئی پیشنگوئیاں کردیں

ایم کیو ایم کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں،چند رو ز میں ان کا نام بھی بتا دونگا ،، پانامہ لیکس پر کچھ نہیں ہوگا ،نہ کوئی آئے گا نہ کوئی جائے گا ،منظور وسان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا، کراچی سے پیپلز پارٹی اچھی سیٹیں لے کر کامیابی حاصل کرے گی ،بلاول بھٹو کی شادی 2018ء انتخابات کے بعد ہوگی،صوبائی وزیر

جمعرات 12 جنوری 2017 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت منظورحسین وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا جن میں ایم این اے، ایم پی ایز شامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ سیکٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ملکر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں بھی نہیں جیت سکتے ۔

کراچی سے پیپلزپارٹی اچھی سیٹیں لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا ۔ نئے وزیر داخلہ اسی سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے کوئی نہ کوئی غلطی کی وجہ سے اسے ہٹایہ جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کہ جواب میں منظور حسین وسان نے کہا کہ عمران خان کا پتہ نہیں باقی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہوگی جو کامیاب ہوگی ۔

عمران خان کی تیسری شادی تھی جو کامیاب نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی 2018 ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلزپارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں ۔سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے لیکن یوٹرن لینے کے بھی وہ ماہر ہیں۔ نبیل گبول خود ایک خواب ہے اس پر کیا تبصرہ کروں۔ منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں ہوگا اور فیصلے سے نہ کوئی آئے گا نہ جائے گا، باقی پانامہ لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اور پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔