افغانستان میں بم دھماکے ،متحدہ عرب امارات کے 5 سفارت کار بھی مارے گئے

جمعرات 12 جنوری 2017 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) افغانستان کے صوبے قندھار میں دھماکے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکار بھی مارے گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قندھار میں گورنر کے دفتر پر دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکار بھی شامل ہیں جو قندھار کے گورنر سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی حیثیت سے ملاقات کرنے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم ، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر کے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ”ٹوئیٹر “ پر دیئے گئے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہم دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ دوسرے انسانوں کی فلاح اور خدمت کرنے کی کوشش پر کسی کو مارنے کی انسانیت اور مذہب بھی کسی کو اجازت نہیں دیتا ۔